تیری جستجو کے، حصار سے
تیرے خواب، تیرے خیال سے
میں وہ شخص ہوں جو کھڑا رہا
تیری چاہتوں سے___، ذرا پرے
کبھی دل کی بات کہی نہ تھی
جو کہی تو وہ بھی، دبی دبی
میرے لفظ پورے تو تھے، مگر
تیری سماعتوں سے، ذرا پرے
تُو چلا گیا_____، میرے ہمسفر
ذرا دیکھ مُڑ کے__، تُو اِک نظر
میری کشتیاں ہیں__، جلی ہوئی
تیرے ساحلوں سے، ذرا پرے
No comments:
Post a Comment
راۓ کا اظہار کریں۔